دبئی ایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ ، آگ لگ گئی، فائر فائٹر جاں بحق ،14 زخمی
دبئی ( این این آئی + نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی ) بھارت سے دبئی جانیوالی ایمریٹس ایئر لائن کی فلائٹ ای کے 521 نے دبئی ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی جس سے طیارے میں آگ لگ گئی ۔ 300مسافروں کو فوری نکال لیا گیا ۔ تاہم ریسکیو آپریشن میں ایک فائر فائٹر نے جان دیدی ۔ حکومت نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 14 افراد زخمی ہوئے ۔ 4 گھنٹے بعد فلائٹ آپریشن بحال ہوا ۔ سوشل میڈیا پر طیارے سے دھواں اُٹھتا دکھایا گیا ۔