• news

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت قومی سلامتی کے ایجنڈا پر غور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو انٹیلی جنس معلومات کی بناءپر کئے گئے آپریشنز سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی زیرغور آیا۔

ای پیپر-دی نیشن