ممبئی حملہ کیس کا مفرور ملزم سفیان ظفر گرفتار ایف آئی اے نے 8 روزہ ریمانڈ لے لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ممبئی حملہ کیس کے مفرور مطلوب ملزم سفیان ظفر کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم سفیان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔ سفیان ظفر پر مرکزی کردار حماد امین صادق کو رقم فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ملزم سفیان ظفر کا آٹھ روزہ ریمانڈ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے لیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم ملزم سفیان ظفر سے تفتیش کر رہی ہے۔ جس کی سربراہی ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کر رہے ہیں۔