لاہور: کانگو وائرس کے 2 مشتبہ مریض رپورٹ: راولپنڈی، مزید 2 ہسپتال داخل
لاہور+ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں کانگو وائرس نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ جس کے باعث شہریوں نے پرائیویٹ لیبارٹریز سے اپنا ٹیسٹ کروانا شروع کر دئیے۔ لاہور میںگزشتہ روز 2 مشتبہ کانگو وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے۔ جس میں اچھرہ کے امتیاز احمد اور پھلروان کا عمران شامل امتیاز احمد کو سروسز ہسپتال میں د اخل کروا دیا محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ ابھی کسی بھی مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ادھر راولپنڈی کانگو وائرس کے شبہ میں مزید 2 مریض ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل کر لئے گئے۔ دونوں مریضوں کو وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ کانگو کے ایک تصدیق شدہ مریض سے مجموعی مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔