• news

وادی لیپہ : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

مظفرآباد(آئی این پی)لائن آف کنٹرول پر وادی لیپہ کے گاؤں لب گراں پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایل اوسی پروادی لیپاکے گاؤں لب گراں میں سڑک پرتعمیراتی کام جاری تھا اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ ایسے وقت میں کی گئی جب بھارتی وزیر داخلہ سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن