• news

امریکہ شام دہشت گردوں کا حامی سے روس :داعش پسپافورسزکا حلب کے کئی علاقوں پر قبضہ

دمشق +ماسکو (اے پی پی) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو شام میں دہشت گردوں کا حامی قرار دیا ہے۔ ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے قتل عام کو وحشتناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان مجرموں کا حامی اور پشت پناہ ہے کہ جو شامی عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی، شام میں بچوں اورعورتوں کے قاتلوں کی بدستورحمایت کر رہے ہیں جبکہ وہ ہر روز مزید جرائم کرتے جا رہے ہیں۔ امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے- فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے حلب میں کئی مقامات پرداعش کو پسپا کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ان تازہ کارروائیوں میں شامی دستوں کو روسی جنگی طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔شامی فورسز نے حلب کے جنوب مغرب میں واقع دو اہم پہاڑی علاقوں کے علاوہ دو دیہات کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔شہر حلب میں جاری لڑائی کے دوران سرکاری فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چند ایام کے دوران بشارالاسد کی فوج نے حلب کی لڑائی میں اپنے 9 سینئر افسران سمیت کئی اہلکار کھو دیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ ایام میں حلب میں اپوزیشن فورسز کے حملوں میں ہلاک ہونے والے سرکاری فوجیوں میں بریگیڈیئر جنرل، کرنل، میجر، کیپٹن اور فرسٹ لیفٹننٹ کے عہدے کے افسر شامل ہیں۔
شام

ای پیپر-دی نیشن