• news

بحرین میں حکومت مخالف احتجاج کے بعد انٹر نیٹ کرفیو

منامہ ( بی بی سی ) عوامی حمایت کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ بحرین واچ کا کہنا ہے کہ دراز نامی گاؤں میں موبائل نیٹ ورک میں گڑبڑ ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ وہاں حالیہ دنوں میں ہونے والا حکومت مخالف احتجاج ہے۔بحرین واچ کی جانب سے چھپنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دراز نامی گاؤں میں تھری جی اور فور جی کی فراہمی میں خلل دیکھا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دراز نامی یہ گاؤں شیعہ اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے اور شیعہ عالم شیخ عیسیٰ قاسم کا گھر بھی یہیں ہے جہاں یہاں حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے تھے۔ حکومت نے حال ہی میںشیخ قاسم کی شہریت منسوخ کی ہے۔اگرچہ ایس ایم ایس سروس اور فون کالز معمول کے مطابق کام کر رہی تھیں لیکن ڈیٹا سروس میسر نہیں تھی۔بحرین واچ کے مطابق ان کی جانب سے کیے جانے والے تجربے اور مشاہدے میں معلوم ہوا ہے کہ شام سات بجے سے شب ایک بجے تک’باٹیلکو‘ اور ’زین‘ کے تھری جی اور فور جی ٹاورز بند رہے جبکہ ٹوجی سروس پر موبائل فون پر یہ نوٹس ملتا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس کی سپورٹ میسر نہیں ہے۔‘بحرین واچ نے لینڈ لائن سروس کو بھی چیک کیا۔ادارے نے باٹیلکو نیٹ ورک کے آئی پی ایڈریس پر ’پنگز‘ ارسال کیے تاکہ ان کی مدد یہ پتہ چل سکے کہ آیا وہ انٹرنیٹ سے منسلک ہے یا نہیں؟بحرین واچ کا کہنا ہے کہ جولائی میں کم وپیش 12 فیصد آئی پی ایڈریسز تین راتوں سے معمول سے ہٹ کام کرنے کے بجائے گڑبڑ کا شکار نظر آئے۔

ای پیپر-دی نیشن