پشاور جیل میں بھارتی نوجوان پر تشدد کا الزام ہائیکورٹ کی سماجی کارکن کو دورہ کر نیکی ہدایت
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور سنٹرل جیل میں قید بھارتی نوجوان نہال انصاری نے دیگر قیدیوں پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ سے جیل کے محفوظ مقام پر منتقلی کی درخواست کی ہے جس پر عدالت عالیہ کی جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماجی کارکن رخشندہ ناز کو جیل کا دورہ کرکے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بیٹھ کر قیدی کے تحفظ کیلئے لائحہ عمل طے کرنے اوراس حوالے سے رپورٹ 10اگست تک عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔