برازیل: سینٹ کمیٹی نے صدر روسیف کے مواخذے کی منظوری دیدی
برازیل(رائٹرز) برازیل کی سینٹ مواخذہ کمیٹی نے بجٹ قوانین توڑنے پر معطل صدر ڈلما روسیف کے ٹرائل کی منظوری دیدی۔ اس ووٹنگ کے بعد روسیف کو فارغ کرنے کا راستہ بھی کھل گیا ہے۔ 21 رکنی کمیٹی نے 5کے مقابلے میں14 ووٹوں سے روسیف کے مواخذے کی حمایت کی۔