• news

پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، ایف بی آر، اوگرا سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، ایف بی آر اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ کی عدالت میں درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل محمد اظہر صدیق نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ جبکہ ایچ ایس ڈی تیل پر35 روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 31 اگست کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن