دھاندلی ثابت نہیں ہوئی‘ کچھ بے قاعدگیاں ہوئی ہیں: سعد رفیق
اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے مطابق این اے 125 میں کوئی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی تاہم کچھ بے قاعدگیاں ہوئیں۔ انتخابات 2013ء میں ہوئے اور 214000 بیلٹ پیپرز نادرا کو روانہ کئے گئے، نادرا رپورٹ کے مطابق 57 ہزار ووٹ پڑھے جا سکے جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر 140000 ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ پڑھے جا سکنے والے 57 ہزار ووٹوں میں سے 99 فیصد کی تصدیق ہوئی جبکہ صرف 0.1 فیصد کو جعلی قرار دیا گیا۔