صوبوں کے نصاب میں عدم رابطہ ہے: سینیٹر بلیغ الرحمن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے اختیارات منتقلی کا اجلاس ہوا۔ سنیٹر بلیغ الرحمن نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبوں کے نصاب میں عدم رابطہ ہے۔ صوبوں کے نصاب میں رابطے کیلئے اب تک 8 کانفرنسیں ہوئیں۔ اکتوبر 2014ء میں دھرنا عروج پر تھا لیکن ایجوکیشن کانفرنس میں ہم اکٹھے تھے۔