ٹی ڈیپ کے زیر اہتمام سیمینار، مجیب احمد خان نے پاکستان برطانیہ دوطرفہ تجارت اور تاجروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا
لاہور(کامرس رپورٹر)ٹی ڈیپ کے زیر اہتمام سیمینار میں وفاقی وزارت تجارت کے ایڈوائزر مجیب احمد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی معیشت پر ’’بریگزٹ‘‘ کے ممکنہ اثرات اور ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ ایگریمنٹ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔انہوں نے تجارتی تناظر میں پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت اور پاکستانی تاجروں پر درپیش مسائل پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ انہوں نے برآمد کنندگان کو بین الاقوامی تجارتی قوانین بالخصوص یورپی یونین برطانیہ اور ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ کے حامل ممالک تجارتی امور میں درپیش مسائل پر آگاہی دی۔