• news

ہیلی کاپٹر عملہ محفوظ ہے‘ طالبان‘ بازیابی یقینی بنائیں‘ آرمی چیف کا افغان صدر کو فون جلد اچھی خبر آئے گی : شہباز شریف

اسلام آباد+ لاہور (سٹاف رپورٹر/خصوصی رپورٹ/ نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے کہا کہ لوگر میں تباہ ہونے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملہ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر نے اس ضمن میں ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو جنرل راحیل نے افغانستان میں امریکی کمانڈر کو بھی فون کر کے ہیلی کاپٹر کے عملہ کی بازیابی کا کہا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے بھی افغان حکومت سے رابطہ کر کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے عملہ کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے مدد فراہم کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت افغانستان میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے اور ہیلی کاپٹر عملے کی بحفاظت بازیابی کے لیے روائتی اور غیرروائتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ افغان حکومت کو عملے کی بحفاظت بازیابی کے لیے باضابطہ درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملہ کی حفاظت کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔ وزیراعظم نے یرغمالی افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے معاملہ پر افغان حکومت سے قریبی رابطہ رکھا ہوا ہے۔ دریں اثناءسینئر طالبان کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکسانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے۔ ہیلی کاپٹر خود گرا‘ حادثے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ عملے کی رہائی سے متعلق پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کمانڈر نے کہا کہ افغان یا امریکی حکام سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ پاکستان کو بتادیا ہے کہ عملہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہیلی کاپٹر عملے کے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں چائے‘ کھانا سب سہولیات دی جا رہی ہیں۔ عملے کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے محفوظ راستے کا انتظار ہے۔ عملے کی رہائی کا فیصلہ مرکزی شوریٰ قیادت کرے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔دریں اثناءافغان خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کے روز کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کو لوگر سے کابل پہنچا دیا گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر عملہ/ آرمی چیف


لاہور+ بھیرہ (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گزشتہ روز کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کرنل (ر) شفیق الرحمن، فلائٹ انجینئر کرنل (ر) ناصر محمود کی رہائش گاہ عسکری 10 اور پائلٹ کرنل (ر) صفدر حسین کی رہائش گاہ سٹیٹ لائف ہا¶سنگ سوسائٹی گئے۔ وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان کے علاقے لوگر میں ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہوں نے حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بحفاظت بازیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہیلی کاپٹر کے عملے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کر رہی ہے اور امید ہے کہ یہ کوششیں بارآور ثابت ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے۔ کوشش ہے عملہ جلد بحفاظت بازیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہیلی کاپٹر کے عملے کو بحفاظت واپس لانا ہے اور مجھے یقین اور امید ہے کہ جلد اچھی خبر ملے گی۔ اس ضمن میں وزیراعظم محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی آپ لوگوں سے ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے اور حکومت ہیلی کاپٹر کے عملے کو بحفاظت بازیاب کرانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری کے مطابق وفاقی حکومت، جنرل راحیل شریف اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھےرہ سے نامہ نگار کے مطابق یرغمال سات افراد جن مےں بھےرہ کے قصبہ گھگھےاٹ کا رےٹائرڈ حوالدار کوثر بھی شامل ہے جس کی بازےابی کےلئے کوششوں بارے اے سی بھےرہ نوےد احمد ان کے گھر جا کر انہےں وزےر اعلیٰ پنجاب کا پےغام پہنچاےا اور کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے حوالدار کوثر بخرےت ہے اور جسے جلد بازےاب کرا لےا جائے گا۔حادثے کا شکار ہونیوالے ہیلی کاپٹر کو آج طورخم کے راستے پاکستان کے حوالے کردیا جائیگا۔
ہیلی کاپڑ

ای پیپر-دی نیشن