• news

امریکہ بھارت میں جدید ایف 16 تیارکرنے کیلئے آمادہ ہے: ڈائریکٹر لاک ہیڈ مارٹن

واشنگٹن (صباح نیوز + نیٹ نیوز) جدید ترین امریکی ایف سولہ طیارے بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔ امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کے تعاون سے جدید ترین ایف سولہ طیارے، ہندوستان میں تیار کرنے کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے ڈائریکٹر ٹریڈ پروموشن رینڈل ایل ہاورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور دیگر ملکوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین ایف سولہ طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے بھارت منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انہوں نے بھارت کو دی جانے والے اس پیشکش کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف سولہ طیارے نہ صرف بھارت میں تیار ہوں گے بلکہ بھارتی فضائیہ انہیں استعمال بھی کرسکے گی۔ انہوں نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت کے اعتراض کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت اور امریکہ کی حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کے پاس جنگی طیاروں کے تینتیس سکواڈرن ہیں اور بھارت قدیم ترین مگ اکیس اور مگ ستائیس طیاروں کے سکواڈرن کو اپنے فضائی جنگی بیڑے سے عنقریب خارج کرنا چاہتا ہے۔
آمادہ

ای پیپر-دی نیشن