• news

ریو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے: خالد سجاد کھوکھر

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر کہا ہے کہ ریو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا دکھ ہے ۔ ہاکی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان نے ہاکی فیڈریشن کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس کے لئے ان کے مشکور ہیں ماضی کی تلخ حقیقتوں کو بھلا کر ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کر لیں گے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کے اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل وویمن ہاکی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن