پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد تبدیلی خوش آئند ہے: سنگیتا
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ماضی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا ۔ اب ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔