• news

فرحان‘ ابرار الحق نے گانے کا ویڈیو ریلیز کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) فرحان (این ٹی ایف) اور ابرار الحق نے گیت ’’مجھ میں بسا ہے تو سانسوں کی طرح‘‘ کا ویڈیو ریلیز کیا۔ فرحان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب سینئرز کی جانب سے جونیئرز کو حوصلہ افزائی میسر آتی ہے۔ میوزک میرا جنون ہے۔ابرار الحق نے میرا لکھا اور کمپوز کیا ہوا گیت گا کر میرے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ یہ ایک رومینٹک گیت ہے اور لوگ ابرار الحق کی آواز میں سراہیں گے۔ جبکہ ابرار الحق نے کہا کہ میری شروع سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کروں۔

ای پیپر-دی نیشن