• news

گائے کا پیشاب پینے سے ذیابیطس ختم ہو گئی بی جے پی رہنما نتن گڈکری کا مضحکہ خیز دعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی کے سینئر رہنما نتن گڈکری نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کا پیشاب پینے سے انکی ذیابیطس کی بیماری ختم ہوگئی۔ گڈکری کا کہنا تھاکہ گائے کا پیشاب پینے سے ذیابیطس کا مرض ختم ہوجاتا ہے جس کی بڑی مثال میں خود ہوں۔ مجھے بھی ذیابیطس کا مرض تھا جو گائے کے پیشاب کے استعمال سے ختم ہوگیا۔ گڈکری نے کہا کہ گائے کے پیشاب کے بارے میں تحقیق کرکے کئی بہترین دوائیں تیار کی گئی ہیں اور وہ روزانہ گائے کے پیشاب کا عرق لیتے ہیں جس سے انکی ذیابیطس ختم ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن