• news

سندھ ہائیکورٹ: نیوی ڈاکیارڈ حملہ کیس میں سزائے موت پانیوالے سابق لیفٹیننٹ کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری

کراچی (بی بی سی) سندھ ہائیکورٹ نے2014ء کے نیوی ڈاکیارڈ دہشت گرد حملہ کیس میں سزائے موت پانیوالے بحریہ کے سابق لیفٹیننٹ حشام ظہیر کی درخواست پر وزارت دفاع‘ نیوی اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ بی بی سی کے مطابق ایڈووکیٹ حق نواز تالپور کی معرفت دائر درخواست میں سابق لیفٹیننٹ حشام ظہیر نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ اس کیس کی سماعت کے دوران انہیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ 6ستمبر 2014ء کو پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کے حملے میں بحریہ کا ایک اہلکار شہید اور افسر سمیت 6زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں 3حملہ آور مارے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن