• news

لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے وفاق پر زور دیں، بلاول کی مراد علی شاہ کو ہدایت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ممکنہ سیلاب سے بچا¶ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو میڈیا، پارٹی رہنما¶ں اور کارکنوں کے ذریعے صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی حکومت سندھ الرٹ رہے۔ وفاق سے رابطہ کر کے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر زور دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں بارش سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور تھر کے لوگوں کو مبارک باد بھی دی ہے۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن