• news

بیلجیم : خنجر سے حملہ‘ دو خواتین پولیس اہلکار زخمی‘ ملزم ہلاک

برسلز (اے ایف پی) بیلجیم کے شہر شارلروآ میں خنجر سے مسلح ایک حملہ آور نے دو خواتین پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور نے شارلروآ کے مرکزی پولیس سٹیشن کے باہر پولیس اہلکاروں پر خنجر سے حملہ کرتے وقت ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگایا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بیلجیئن وزیراعظم چارلس مچل نے کہا ہے کہ ابتدائی اشارے واضح طور پر دہشت گردی کی طرف جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن