• news

میجرعزیزبھٹی شہید کا 93 واں یوم پیدائش منایا گیا

لاہور(صباح نیوز) نشان حیدر کا اعلیٰ اعزاز پانے والے شہید میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 93 واں یوم پیدائش ہفتہ کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات منعقد کی گئیں۔ستمبر 1965 کی پاکستان بھارت جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے نڈر جوان میجرراجہ عزیز بھٹی نے بارہ ستمبر کو جام شہادت نوش کیا تھا جس پر انہیں سب اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن