عمران پشاور پہنچ گئے‘ کنٹینر کا معائنہ کیا
اسلام آباد/ پشاور (آئی این پی) عمران خان تحریک احتساب ریلی کی قیادت کیلئے پشاور پہنچ گئے۔ انکا کہنا ہے کہ عوام متحد ہو کر جمہوری آمریت کو آخری دھکا دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو عمران خان تحریک احتساب ریلی کی قیادت کیلئے پشاور پہنچ گئے، وہاں پہنچتے ہی انہوں نے کنٹینر کا معائنہ کیا۔ ایک بیان میں عمران نے کہا کہ تاریخی کنٹینر پاکستان میں عظیم انقلاب کی علامت ہے۔ 7 اگست ملکی تاریخ میں تبدیلی اور انقلاب کا دن بنے گا۔ پشاور سے استحصالی نظام کو للکارنے نکلوں گا اور رائیونڈ والوں سے لوٹ کھسوٹ کا حساب لیں گے۔