’’آزاد کشمیر الیکشن‘‘ پیپلزپارٹی کی شکست پر فریال تالپور‘ چودھری ریاض ذمہ دار قرار
اسلام آباد(سجادتر ین،خبر نگار خصو صی )آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی عبرتناک شکست کا ذمہ دار فریال تالپور اور چوہدری ریاض کو قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم چوہدری بے بس تھے تمام اہم فیصلے فریال تالپور کی ہدایت پر ہوتے تھے اور یہ ہدایت چوہدری ریا ض کے ذریعے دی جا تی تھیں وزیراعظم چوہدری مجید کا حکو متی معا ملے میں کو ئی عمل دخل نہ تھا ۔پیپلزپارٹی کی عبر تناک شکست پر پارٹی کا رکنوں کی جا نب سے چیئرمین بلاول بھٹو کو ایک رپورٹ بھجوائی گئی جس میں شکست کا ذمہ دار فر یال تالپور کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پانچ سال کے دوران کشمیر میں ہر تعینا تی فر یال تالپور کی مرضی سے ہو تی رہی ہے اور تمام عرصہ کے دوران وزیراعظم خود کارکنوں کے سا منے رونا روتے رہے ہیں اب کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کے دوران فر یال تالپور کی مداخلت کو ختم کیا جائے اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کوپارٹی کے اہم عہدے دئیے جا ہیں آزاد کشمیر کے علاقہ باغ سے تعلق رکھنے والے کارکن مظہر راجہ،رفیع بٹ کی جا نب سے یہ رپورٹ پارٹی قیادت کو بھجوادی گئی ہے۔