عمران کے تعلیم کے نام پر لئے عطیات‘ مسلم لیگ (ن) کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے پر غور
لاہور (خصوصی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے سپیکر کے پاس ریفرنس دائر کرنے کے بعد عمران خان کے تعلیم کے نام پر جمع کئے گئے عطیات کی مد میں پیسے کو بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تجویز زیر غور ہے کہ اس معاملے کو تحاریک التواء کے ذریعے پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے لندن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی خیراتی کمشن نے تحریک انصاف کے تین عطیات کرنے والے اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔