• news

انڈونیشین جزیرے سے سنگاپور پر راکٹ حملے کا منصوبہ، 5 افراد گرفتار

باتام (رائٹرز) انڈونیشیا کی پولیس کی جانب سے سنگاپور پر راکٹ حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے گروپ کی گرفتاری کے بعد سنگاپور نے انڈونیشیا سے نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنگاپور کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور جزیرہ باتام میں 6 مشتبہ افراد کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ افراد داعش کے شامی جنگجوؤں کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔ سنگاپور کے وزیر داخلہ کے شن موگم نے کہا ہے ان مشتبہ افراد نے مرینا بے پر حملہ کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے دشمن کس طرح مختلف طریقوں سے حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ انڈونیشین پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار قبضہ میں لے لئے گئے ہیں تاہم اس میں سے راکٹ نہیں ملا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن