• news

کراچی، نامعلوم افراد کی کلینک میں گھس کر فائرنگ، ہندو ڈاکٹر قتل

کراچی (آئی این پی) شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر 56 سالہ ہندو ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اختر فاروق نے بتایا کہ ڈاکٹر پریتم داس حسرت موہانی کالونی میں اپنے کلینک میں موجود تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ انکا اٹینڈنٹ اس وقت موبائل کارڈ خریدنے گیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ڈاکٹر کی کوئی بھی قیمت یچیز نہیں لے گئے۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن