حکومت غیرسنجیدہ ہے‘ ٹی او آر میں پیشرفت تک کمیٹی اجلاس میں نہیں جائونگا:اعتزاز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اعتزاز احسن نے ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے کا کہ 9 اگست کو سپیکر سے ملاقات کیلئے جانا ہے۔ ٹی او آر میں پیشرفت تک کمیٹی اجلاس میں نہیں جائونگا۔ ٹی او آر پر حکومت رویہ سنجیدہ نہیں اسے لچک دکھانا ہوگی۔ حکومتی ٹیم نوازشریف بچائو ٹیم ہے۔ ہم نے لچک دکھائی حکومت کو بھی پیشرفت دکھانا ہوگی۔