• news

بینرکیس: مووآن کے سربراہ سمیت 3ملزموں کا اسلام آباد کی عدالت سے 3روزہ ریمانڈ‘ نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد( بی بی سی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز لگانے کے مقدمے میں گرفتار تین ملزموں کا تین روز جسمانی ریمانڈ پر حاصل کر لیا گیا ہے۔ان ملزموں میں مووآن پاکستان کے سربراہ محمد کامران اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد علی رضا اور محمد عاطف شامل ہیں۔علی رضا اور محمد عاطف کو اسلام آباد پولیس نے ایف 6 کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے میں گرفتار کیا گیا۔ محمد کامران پہلے ہی راولپنڈی پولیس کی تحویل میں تھے اور ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے جہاں سے اسلام آباد پولیس نے اْنھیں اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ملزموں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب اْنھیں دوبارہ آٹھ اگست کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزموں کے خلاف اب تک چار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور یہ مقدمات لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں درج کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن