عوامی تحریک کے دھرنے کی جھلکیاں
(معین اظہر+ ندیم بسرا)
٭ دھرنے کے شرکاء دوپہر 2 بجے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ ٭ انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔ ٭ دھرنے میں چھوٹے بچے قومی پرچم پکڑے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ ٭ شرکاء کی بڑی تعداد نے سبز اور سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔ ٭ موٹر سائیکل سوار شہریوں نے کنٹینروں کے نیچے سے آنے جانے کی جگہ بنا لی۔