پنڈی بھٹیاں: زہریلا دودھ پینے سے 4بچوں کی حالت غیر ہوگئی‘ ہسپتال داخل
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)زہریلا دودھ پینے سے4 بچوں کی حالت غیر ہوگئی‘ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ارشد دودھ فروش نے محلہ عثمان غنی ٹائون میں محمد اشرف کے گھر دودھ دیا جو اُسکے بچوں بشیر احمد ،رسولاں بی بی ،کرن شفقت ،مدیحہ نے پیا۔ دودھ پینے سے انکی حالت غیر ہوگئی جنہیں تحصیل ہسپتال لایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
زہریلا دودھ