پیپلز پارٹی کے قائدین کا چودھری یاسین کو فون قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد دی
اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر پاکستان اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا چودھری محمد یٰسین کو ٹیلی فون ،قائد حزب اختلاف بننے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ چودھری یٰسین جمہوری روایات کے مطابق ذمہ دارانہ انداز میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔