ہمارے بعد کراچی کو لوٹا گیا‘ کام نہیں ہوئے کچرا اٹھانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں‘ مصطفی کمال
کراچی ( صباح نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہاہے کہ کچرا اٹھانے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ یا وزیر کی نہیں، اس کیلئے اختیارات کو مقامی اور یونین کونسل کی سطح پر منتقل کرنے ہونگے۔بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق ناظم کراچی نے کہا کہ ہمارے وقت میں شہر میں نکاسی آب کا بہتر نظام موجود تھا تاہم ہمارے بعد شہر کو لوٹا تو گیا مگر کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے، شہر کے مسائل پر کوئی احتجاج نہیں کرتا، کھالوں اور چندے کیلئے احتجاج کیا جاتا ہے۔