فضائی گشت :چین نے مزید لڑاکا طیارے جنوبی سمندر میں بھیج دئیے
بیجنگ (آن لائن) چین نے جنوبی سمندر میں اور لڑاکا طیارے کمبیٹ گشت کے لئے بھیج دئیے۔ ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فضائیہ کے سینئر کرنل شین نے جینک نے بتایا کہ فضائیہ نے متعدد ایچ سکس کے بمبار اور ایس یو تھرٹی فائٹر جیٹ 2 جزائر سپر اٹلائی جنوبی چینی سمندر کی کمبیٹ گشت اور ہر طرح کے سکیورٹی خطرات کے خلاف اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ایسا کر رہے ہیں جبکہ قومی سلامتی سالمیت اور میری ٹائم مفادات کو بھی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ شین نے میڈیا کو بتایا 2 طیاروں نے جزائر فانشا اور ہانگیون کی فضائی نگرانی کی ہے۔