سارک کانفرنس میں بھارت کامیاب رہا پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے نہیں دئیے: ترجمان وزارت خارجہ
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے بھارت اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کیلئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے۔ پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا۔