• news

گوجرہ: تیسری مرتبہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کا کونسلر ایک ووٹ سے کامیاب

گوجرہ (نا مہ نگار) تیسری مرتبہ ہو نیوالی گنتی میں مسلم لیگ (ن) کاکو نسلرایک ووٹ سے کامیاب قرار دیدیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 31 سے پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے حاجی محمد ندیم عرف ملک بوٹا کو 4 ووٹ سے برتری حاصل ہوگئی تھی۔ اسکے مخالف امیدوار مسلم لیگ (ن) کے ملک نذیر نے تیسری بار گنتی کیلئے الیکشن ٹریونل فیصل آبادکو درخواست گزاری جس میں ٹریونل نے گنتی کے بعد ملک نذیرکو ایک ووٹ سے کامیاب قرار دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن