سینٹ‘ یوم تاسیس پر سیمینار‘ ارکان نے بہت کم تعداد میں شرکت کی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سینٹ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں سیمینار میں ارکان پارلیمنٹ خاص طور پر ارکان سینیٹ نے بہت کم تعداد میں شرکت کی۔ پنجاب اور سندھ کے سپیکروں نے شرکت نہیں کی۔ جبکہ بلوچستان کی سپیکر راحیلہ خان درانی اور خیبر پختونخوا کے سپیکر اسد قیصر نے شرکت کی۔سینیٹر مشاہد اﷲ سید نے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی جگہ تقریر کرنا تھی انہوں نے کہا کہ میں راجہ ظفر الحق کی تقریر نہیں پڑھوں گا۔ میں اپنی تقریر خود کرونگا۔مشاہد اﷲ نے اپنی تقریر میں حبیب جالب اور دوسرے شعراء کا کلام سنایا۔