• news

معذور خاتون اولمپکس میں ایرانی دستے کی قائد

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک ) معذور ایرانی خاتون ایتھلیٹ نے پرچم کے ساتھ اپنے ملک کی پریڈ کی قیادت کی۔اولمپکس میں شرکت کرنے والے 207 ممالک کی پریڈ کے موقع پر ایران کی جانب سے تیر اندازی کے ایونٹ میں حصہ لینے والی زہرہ نعمتی نے پرچم اٹھایا ہوا تھا۔31 سالہ زہرہ نعمتی پہلی بار گرمائی اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ ایران پہلے ہی اولمپکس میں حصہ لے چکی ہوتیں اور وہ بھی تیراندازی کی بجائے تائیکوانڈو میں، مگر 2008 میں گاڑی کے حادثے نے اس بلیک بیلٹ خاتون کو اپاہج بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن