• news

شکست کے ذمہ دار حفیظ‘ یونس اور باؤلرز ہیں: محمد الیاس

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی ایجبیسٹن ٹیسٹ میں شکست کے ذمہ دار اوپنر حفیظ، یونس خان سمیت باولرز ہیں۔ پاکستان اس ٹیسٹ کو ڈرا کر سکتا تھا لیکن افسوس ایسے کھلاڑی جن پر پوری ٹیم کا انحصار تھا انہوں نے مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ چوتھے روز پاکستانی باولرز نے خراب باولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے میزبان انگلینڈ ٹیم کو فائدہ ہوا۔ ہمارے باولرز دوسری اننگز میں تھکے ہوئے انداز میں باولنگ کی جس کا میزبان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی پر شکست کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔

ای پیپر-دی نیشن