کوسٹ گارڈز کی کارروائی، گوادر بندر گاہ پر کشتی سے32کلو چرس ، بھارتی گٹگا برآمد
کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈ زنے کارروائی کرتے ہوئے ساحل سمندر سے 32کلو گرام چرس اور 347پیکٹ بھارتی گٹکا برآمد کرکے مشرق وسطیٰ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جیوانی،گوادر(بلوچستان)کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کوسٹ گارٖڈز کے جوانوں نے دوران چیکنگ ساحل سمندر پر لنگر انداز سپیڈ بوٹوں کو چیک کرتے ہوئے ایک سپیڈ بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی32کلوگرام چرس اور347پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرلیا،یہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ سمگل کی جاتی تھی،منشیات،سپیڈ بوٹ اور گٹکا کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔