• news

بھارت کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کریگا

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد اسلام آباد میں سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ بھارتی لوک سبھا سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ بھارت کا ایک تین رکنی پارلیمانی وفد اسلام آباد میں امن اور ہم آہنگی برائے ترقی کے موضوع پر 16 سے 18اگست تک ہونی والی پہلی سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد کا سفر کرے گا۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ منگل کو وفد کے ارکان کو بریفنگ دی جائے گی تاھم بھارتی مندوبین کے نام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے۔ پاکستان کی پارلیمانی ویب سائٹ پر موجود ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس 2016 کے ذیلی موضوعات میں امن اور ترقی، انسانی حقوق، پائیدار ترقی، علاقائی تجارت، ثقافتی سفارت کاری، نوجوانوں کے مسائل اور سماجی کردار شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن