کوئٹہ دھماکہ: پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الگ الگ مذمتی قراردادیں جمع کرادیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کے خلاف دو الگ الگ مذمتی قراردادیں جمع کرا دیں ہیں، قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتا ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے دہشت گردوں کو قانون کی زد میں لاکر سخت ترین سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان کوئٹہ خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔ ایوان یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ دہشت گردی کی ان کاروائیوں میں ملوث افراد کو گرفتارکیاجائے اور پہلے سے گرفتاردہشت گردوں فوری سزا دی جائے۔