• news

حنیف محمد کی حالت پھر بگڑ گئی وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی حالت دوبارہ تشویشناک ہوگئی جس کے باعث ان کے اہل خانہ نے عوام سے انکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ آغا خان ہسپتال میں داخل حنیف محمد کو ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حنیف محمد پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن