• news

اسحاق ڈار کا افغان سفیر کو فون پاکستانی کرنسی کی بندش پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی روپے کی بندش کی خبروں کے حوالے سے افغان سفیر کو فون کیا اور افغانستان میں پاکستانی کرنسی کی بندش پر بات چیت کی۔ پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر زخیل وال کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور افغانستان میں پاکستانی کرنسی کی بندش کے معاملے کی وجوہات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس پر افغان سفیر زخیل وال نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی کرنسی پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جبکہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستانی کرنسی بھی آزادانہ طور پر ایکسچینج کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن