• news

کلاک بنانے پر گرفتاری سے شہرت پانیوالے مسلمان امریکی طالبعلم احمد محمد کے گھر والوں نے سکول پر مقدمہ کردیا

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) گزشتہ برس ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں گھریلو ساختہ کلاک سکول میں لانے پر گرفتار کئے جانے والے سوڈانی نژاد امریکی طالب علم کے گھر والوں نے سکول کے عہدیداروں پر مقدمہ کردیا ہے۔ طالبعلم احمد محمد نے ڈیلاس کے سکول میں اپنے ہاتھ سے بنایا گیا کلاک ٹیچر کو دکھایا تو اس نے اسے بم قرار دیدیا تھا۔ بعد میں سکول نے الزام واپس لے لیا تھا۔ احمد محمد اب قطر میں ہیں احمد کے گھر والوں کی جانب سے دائر مقدمے میں ارونگ انڈیپنڈنٹ سکول ڈسٹرکٹ، ارونگ شہر اور سکول کے پرنسپل کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد امریکہ اور دنیا بھر میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد اوباما نے احمد محمد کو وائٹ ہائوس مدعو کیا تھا۔ احمد محمد نے کہا تھا کہ انہوں نے الیکٹرونکس سے محبت میں یہ کلاک تیار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن