سمگلنگ کا الزام: بنگلہ دیش نے شمالی کورین سفارتکار کو نکال دیا
ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش نے سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر شمالی کوریا کے سفارتکارکو ملک سے نکال دیا ہے۔ ہان سون اک پر 5لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے سگریٹ اور آلات الیکٹرانکس سمگلنگ کرنے کا الزام تھا۔ سیکرٹری خارجہ شہیدالحق نے بتایا شمالی کورین حکام کو آگاہ کردیا گیا لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا۔ایسا سامان منگوایا جس پر پابندی ہے۔