ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے: شاہد نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی صنعتی اور اقتصادی پالیسیوں کے باعث آئندہ اقتدار کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کے سر سجے گا چند سیاسی جماعتیں ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ حکومت کی کوششوں کے باعث پاکستان میں ہونے والی تاریخ ساز سرمایہ کاری نے روزگار اور ترقی کے نئے دروزے کھول دیئے۔