الکاٹل نے پاکستان میں یوناٹیڈ موبائل کو اپنا ڈسٹری بیوٹر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (پ ر) بین الاقوامی ٹیکنلوجی کمپنی الکاٹل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز مزید پھیلانے کی غرض سے اپنے اسمارٹ فونز کیلئے یونائیٹڈ موبائل کو سیکنڈ آفیشل ڈسٹری بیوٹر بنانے کا اعلان کیا ہے یہ اسمارٹ فونز مقامی صارفین کی سہولت کیلئے یونائٹڈ موبائل کی ورانٹی کے ساتھ دستیاب ہوں گے الکاٹل 170 سے زائد ممالک میں خدمات فراہم کرتی ہے اور پاکستان کو اہم مارکیٹ کے طور پر دیکھتی ہے جسے بتدریج ٹیکنالوجی مارکیٹ بننے کے باعث یہاں اس کیلئے ترقی کے وسیع مواقع ساز گار ہیں۔