کاشتکار سبزیوں کو سائنسی اور کمرشل بنیادوں پر کاشت کرکے منافع کمائیں: محکمہ زراعت
لاہور (پ ر) محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ شہریوںکو سائنسی اور کمرشل بنیادوں پر کاشت کرکے منافع کمائیں محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مولی نسبتاً سرد موسم کو پسند کرتی ہے تاہم 40 دن والی اگیتی مولی قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 45 سے 55 دن کے دوران جلد برداشت کے قابل ہو جاتی ہے اگیتی مولی کی اس قسم کی کاشت اگست کےآخر تک مکمل کریں اور اس کی اچھی کوالٹی کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمینوں کا انتخاب کریں ۔